تروونت پورم، 27دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون کے لئے اور سیکورٹی، سماجی بہبود اور صحت سے منسلک مسائل پر تبادلہ خیال اور تجربات کے تبادلے کے لئے بنائے پلیٹ فارم جنوبی ژونل کونسل کی 27ویں میٹنگ یہاں کل منعقد کی جائے گی۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔میٹنگ میں کیرالہ کے وزیر اعلی اور کونسل کے نائب صدر پناریی وجین، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ کے وزراء اعلی اورپنڈوچیری کے ایڈمنسٹریٹر حصہ لیں گے۔اس اجلاس میں مشترکہ مفادات سے منسلک بنیادی ڈھانچے، صحت، سلامتی، سماجی بہبود، لسانی اقلیتوں اور سرحدی تنازعات جیسے مسائل کو رکھا جا سکتا ہے۔ریاستوں کو پانچ ژون میں تقسیم کیا ہے۔ہرژون کے پاس اپنی کونسل ہے جس کے وزیر اعلی، دو وزیر اور پرنسپل سکریٹری ہوں گے۔کونسلوں کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ کے پاس ہے اور ہر ژون تبالہ کی بنیاد پر ایک وزیر اعلی کو اپنے نائب صدر کے طور پر نامزد کرتا ہے۔ژونل کونسل ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرواتی ہے، جہاں مرکز اور ریاستوں کے درمیان تکرار کو واضح اور بحث اور تبادلہ کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔